مریم کالونی کے چرچ میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

مریم کالونی کے چرچ میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

  

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب کا انعقاد مریم کالونی کے چرچ میں کیا گیا۔ کورونا وائرس کے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سماجی فاصلوں کے ساتھ بے نظیربھٹو شہیدکی سا لگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا انعقاد پیپلزپارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے کیا چرچ میں بے نظیربھٹوکے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ایڈون سہوترا نے کارکنوں کیساتھ ملکرکیک کاٹا،محترمہ شہید کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

اور کہا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میں بے نظیرکے مشن کومکمل کریں گے،ایڈون سہوترا نے کہا کہ بلاول بھٹوکوپاکستان کا اگلا وزیراعظم بنائیں گے اور ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے اگر آج ملک میں کورونا وائرس کی وباء نہ ہوتی تو ہم دھوم دھام کے ساتھ اپنی لیڈر کی سالگرہ کا کیک کاٹتے اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہم آج ان کی سالگرہ کے دن اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں بی بی شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -