اعجازاحمدچوہدری کا مفتی نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس

اعجازاحمدچوہدری کا مفتی نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، سینئرنائب صدر عامر گجر، جنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ، سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا ء نے ممتاز عالم دین و جامع بنوریہ کراچی کے منتظم مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پارٹی عہدیداران نے مفتی نعیم کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، مفتی نعیم جید عالم دین اور نہایت شفیق انسان تھے، سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا ء کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -