اپوزیشن کا منفی رویہ قابل افسوس ہے، اعجازچوہدری

اپوزیشن کا منفی رویہ قابل افسوس ہے، اعجازچوہدری

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ فضل الرحمان کی منافقت کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے، ملک و قوم کورونا وائرس کی جنگ لڑرہی ہے جبکہ فضل الرحمان کو اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی فکر پڑی ہوئی ہے،، اپوزیشن منافق ٹولہ کورونا کے قومی مسئلے پربھی سیاست کرنے سے باز نہیں آیا، اپوزیشن کا منفی رویہ قابل افسوسناک اور قابل مذمت ہے، فضل الرحمان کی اے پی سی صرف فوٹو سیشن تھی،ملک میں بلاتفریق احتساب سے بھی اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان سیاسی یتیم ٹولے کا آلہ کار ہے، سیاسی یتیم ٹولے کی قسمت میں صرف رونا ہے انہیں ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں، وزیراعظم عمران خان غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والے کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے، مسترد شدہ ٹولہ جو مرضی کرلے عوام ان کے بہکاوے اور جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -