ریلوے اسٹیشن بناولینٹ فنڈ بلڈنگ کی نیلامی منسوخ کی جائے، شیخ رفیق

ریلوے اسٹیشن بناولینٹ فنڈ بلڈنگ کی نیلامی منسوخ کی جائے، شیخ رفیق

  

لاہور(پ ر) یو سی 118گوشت مارکیٹ کے سماجی رہنما شیخ رشفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ریلوے اسٹیشن بناویلنٹ بلڈنگ کی نیلامی منسوخ کی جائے۔ اس نیلامی میں ٹھیکے دار مافیا نے ملی بھگت سے اپنے ٹینڈر دلوائے جس سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ نئے ٹینڈرز کا فوری اعلان کیا جائے تاکہ نئے لوگوں کو بھی اس میں شمولیت کا موقع مل سکے اور ریلوے کو بھی کروڑوں کا فائدہ ہو سکے اس سے قبل بھی کئی بار ریلوے کے ٹھیکے منسوخ ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ریلوے کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ شیخ رفیق نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اور جی ایم ریلوے اس کا نوٹس لے اور ڈی ایس لاہور عامر نثار اور ڈی سی او شیریں حنا کی زیر نگرانی دوبارہ نیلامی کروائے جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -