اینٹی کرپشن کی کارروائی،سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرات رکوا دی

  اینٹی کرپشن کی کارروائی،سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرات رکوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن احمد افنان کی زیر نگرانی اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ایک اور شاندار کارروائی، سبحان گارڈن میں ایم این اے روحیل اصغر حکم امتناعی کے باوجود سرکاری اراضی کو بیچ کر غیر قانونی تعمیرات کروارہا تھا۔اینٹی کرپشن و ضلعی انتظامیہ لاہور کی ہدایت پر سبحان گارڈن موضع ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی اور 19 افراد کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ نمبر 1176/2020درج کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔آپریشن اینٹی کرپشن کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی معروف کی نگرانی میں کیا۔ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر و اسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے انتباہ کیا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشیش کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔