نیب صرف(ن) لیگ کے احتساب تک محدود ہے،سعدیہ تیمور

    نیب صرف(ن) لیگ کے احتساب تک محدود ہے،سعدیہ تیمور

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اصسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ نیب صرف مسلم لیگ(ن) کے احتساب تک محدود ہوگیا ہے۔کیا کبھی نیب کی آنکھیں کھلیں گی،بی آر ٹی منصوبہ کوئی دیکھے گا ہیلی کاپٹر کیس کا فیصلہ کوئی کرے گا، نیب یک طرفہ ادارہ ہے،نیب سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئر نگ کرتا ہے نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،کنٹینر پر چڑھ کر دعوی کرنے والے بے نقاب ہو گئے،عمران نیازی ایک دعوی پورا نہیں کر سکے،ہم کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے لیکن بلاتفریق ہونا چاہیے، اس احتساب میں بغض کی بو آتی ہے احساس پروگرام میں بدنظمی انتہا پر تھی،انہوں عمران خان کی حکومت میں ملکی معیشت کوبرباد کردیا گیا، حکومت کرونا کے پیچھے نہیں چھپ سکتی،انہوں نے کہا کہ آٹا چینی سکینڈل کی رپورٹ کہا ں گئی؟۔

اور اس پر حکومت نے کیا کیا؟90 روپے لوگوں کو چینی خریدنی پڑی مسلم لیگ ن کے دور میں 52 روپے فی کلو چینی فروخت ہوئی لیکن تحریک انصاف کے مافیا نے ہر چیز کی قیمت مٰں اضافہ کردیا، تحریک انصاف میں سود اگر موجود ہیں، یہ عوام کے خون کا سودا کرتے ہیں، موجودہ حکومت سے اچھائی کی ہر گز توقع نہیں ہے، تحریک انصاف نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -