یونیورسٹیز انتظامیہ آن لائن کلاسز میں درپیش مسائل حل کرے،عمیر مکی

یونیورسٹیز انتظامیہ آن لائن کلاسز میں درپیش مسائل حل کرے،عمیر مکی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں درپیش مسائل کے حل اوریونیورسٹیز فیسوں سے متعلق طلبہ کے تحفظات کو انتظامیہ فوری طور پردور کرے،ایجوکیشن ریفارمز کے ذریعے معیاری اور سستی تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے تاکہ غیریب اور باصلاحیت طلبہ کوتعلیم کی سہولت ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب پر منعقدہ حقوق طلبہ واک سے ناظم ایم ایس او لاہور عمیر مکی نے کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب سامنے طلباء کے حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی وجہ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں درپیش مسائل کے حل اوریونیورسٹیز فیسوں سے متعلق طلبہ کے تحفظات کو انتظامیہ فوری طور پردور کرے۔ ناظم اطلاعات ایم ایس او لاہور فہیم بٹ کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ریفارمز کے ذریعے معیاری اور سستی تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے تاکہ غیریب اور باصلاحیت طلبہ کوتعلیم کی سہولت ممکن ہوسکے۔

بین الاقوامی سکالر شپس،فیس ری انبارسمنٹ اسکیم اورلیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے۔یکساں نظام ونصاب تعلیم اور اردو کو ذریعہ تعلیم بنانے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی بنائی اور نافذ کی جائے مدارس کے فضلاء کے لیے یونیورسٹیز میں مزید تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے اسکالر شپ متعارف کروائی جائے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن اکرم کا کہنا تھا کہ ایم ایس او حکومت پنجاب کے اس نوٹیفیکیشن کوسراہتی ہے کہ جس کے مطابق یونیورسٹیز کے طلبہ اور طالبات کے لیے اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کے مطالعہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -