مسلم لیگ(ق) عوام کے ہر دکھ سکھ کو اپنا سمجھتی ہے،سمیرا ساہی

  مسلم لیگ(ق) عوام کے ہر دکھ سکھ کو اپنا سمجھتی ہے،سمیرا ساہی

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ق) عوام کے ہر دکھ سکھ کو اپنا سمجھتی ہے،مشکل حالا ت میں سیا ستدان امن محبت اور کورونا سے نبرد آ ما ہو نے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں،ریاست جمہوری قوتوں کے درمیان محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کوروناوباکوہمیشہ کیلئے نابودکرنے کیلئے اتحادویکجہتی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ حکمران جماعت تنہا کروناکوشکست نہیں دے سکتی۔

صوبہ پنجاب کی تعمیر و تر قی کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کا کردار تاریخی ہے۔ چوہدری پرو یزالٰہی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کی خدما ت کوآ ج بھی عوام تاریخی الفا ظ میں یاد کر تی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پوری قوم کورونا سے نبرد آزما ہے ایسے حالا ت میں تمام سیا سی جماعتو ں کوالگ الگ سیا سی کردار ادا کرنے کی بجائے کورونا خا تمہ کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کر نا چاہیے لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیس انتہا ئی پر یشان کن اور قا بل تشو یش ہیں۔کورونا و با ء کے خا تمہ کیلئے سب کوا پنا اپنا کردارادا کر نا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -