شہباز شریف حکومت پر تنقید کے بجائے ملکی لوٹی دولت کا حساب دیں،ام البنین

شہباز شریف حکومت پر تنقید کے بجائے ملکی لوٹی دولت کا حساب دیں،ام البنین

  

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و پیما کی چیئرپرسن ام البنین نے کہا کہ شہبازشریف پنجاب حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، شریف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، پی ٹی آئی کی حکومت اقتدارمیں آتے ہی ملک کو ڈیفالٹر ہونے سے بچایا، نوازشریف لندن بھاگ گیاہے اور شہبازشریف بیماری کے پیچھے چھپ رہے ہیں، یہ دونوں بھائی ملک وقوم کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی ذات کے ساتھ مخلص ہیں، کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل کو حل نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم خان کی قیادت میں انشاء اللہ عوام کے مسائل بھی حل کرے گی اور ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی وحوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، شریف خاندان کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے اب وہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -