دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں: ثنا ء میر

دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں: ثنا ء میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ثناء میر نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سر گرمیوں کو اب آہستہ آہستہ شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کورونا وباء کیساتھ کھیل بھی جاری رکھ سکیں کیونکہ اگر وباء کے ختم ہونے کا انتظار کیا تو پتہ نہیں کتنا عرصہ لگ جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ بہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ اس دورہ میں پاکستان کی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے دوری اختیار کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا مگر مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی اپنے ملک کے لئے کھیلی اور اپنی ٹیم کے لئے بہترین پرفارمنس دی میں چاہتی ہوں کہ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم میں بہت اچھی کھلاڑی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس وباء سے بچنے کے لئے ہم سب کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت نے اس حوالے سے جو بھی اقدامات کئے ہیں وہ بہت اچھے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہم سب کوبھی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے ہم اس وباء سے جلد نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں وائرس نے کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔