پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان انتقال کرگئے

  پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان انتقال کرگئے

  

لاہو ر(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے 31 سالہ کھلاڑی محمد عرفان انتقال کر گئے۔ہیڈ کوچ پاکستان ڈیف ٹیم عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے۔ ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان نے 2007 ایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 13 برس سے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -