باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلوں میں توسیع

    باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلوں میں توسیع

  

اسلام آباد (اے پی پی) اولمپک ڈے 2020ء کو منانے کے لئے آن لائن پاکستان شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلوں میں توسیع کر دی گئی ہے اور اولمپک ڈے 23 جون کو ملک بھر میں منایا جائے گا 24 جون تک آن لائن شیڈو فٹنس چیلنج مقابلے جاری رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکٹری ریٹائرڈ کرنل ناصر تنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئیکہا کہ ملک بھر میں 23 جون کو اولمپکس ڈے منایا جائے گا۔

جس کا مقصد کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو انکے کھیلوں کے میدانوں میں کامیابیاں حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -