دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کی کوچنگ چیلنج سے کم نہیں: یونس خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں بیٹسمینوں کی کوچنگ میر ے لئے جہاں اعزاز ہے وہی پر یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے اور اس کے لئے میں تیار ہوں اور اس کو اپنے لئے ایک بہت بڑا چیلنج سمجھ کر اس کی پلاننگ کررہا ہوں پاکستانی بیٹسمینوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر اس کے باوجود ان کو بیٹنگ میں عمدہ پرفارمنس دینے کے لئے بہت زیادہ محنت درکار ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹیم کا سیریز سے کافی د ن قبل انگلینڈ جانا اچھی بات ہے کیونکہ اس طرح سے ان کو وہا ں پر ایڈجسٹ ہونے میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی یونس خان نے کہا کہ انگلینڈ میں تیز وکٹوں پر بیٹسمینوں کو بیٹنگ کرنے میں مشکل ہوتی ہے اور اس کیلئے ان کو بہت محتاط بیٹنگ کی ضرورت ہے سیریز میں کامیابی ٹیم ورک سے ہی ممکن ہے اور ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی ضرورت ہے ٹیم کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر بھی اس سیریز کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ شائقین کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔