دور انگلینڈ، کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ آج ہوں گے

  دور انگلینڈ، کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ آج ہوں گے

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاک انگلینڈ سیریز کے لیے 29 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ آج 22 جون کو ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب انتیس قومی کرکٹرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ بائیس جون کو ہوں گے جس کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔وبائی بیماری کے ٹیسٹ لاہور، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں ہوں گے۔ ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی چوبیس جون کو لاہور پہنچیں گے۔دوسرے مرحلے میں وائرس ٹیسٹ پچیس تاریخ کو متوقع ہیں اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے دو مرحلوں میں ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی دستہ 28 جون کو خصوصی پرواز سے مانچسٹر روانہ ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر میں 14 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -