قومی ٹیم میں شمولیت میرا خواب تھا، آسٹریلوی کرکٹر سارہ ٹیلر

      قومی ٹیم میں شمولیت میرا خواب تھا، آسٹریلوی کرکٹر سارہ ٹیلر

  

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سارہ ٹیلر نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنا میرا ایک خواب تھا اور اس کے پورا ہونے پرجو خوشی مجھے ہوئی وہ ناقابل بیان ہے انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر کا ایک خواب ہوتا ہے اور میرا خواب یہ ہے کہ میں ہمیشہ اپنے ملک کیلئے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کروں انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دونگی اور آج تک جتنی بھی کرکٹ کھیلی اس پر عمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ انگلش ویمن ٹیم میں بہت اچھی کھلاڑی ہیں اور ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وائرس کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہونے کا بہت دکھ ہے مگر یقین ہے کہ جلد ہی کرکٹ کی سر گرمیاں ایک مرتبہ دوبارہ شروع ہوجائیں گی جس کے لئے بورڈ پلاننگ کررہا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل سے دوری میں برداشت نہیں کرسکتی کیونکہ کرکٹ کا مجھے جنون کی حد تک شوق ہے سارہ نے کہا کہ امید ہے کہ میں مستقبل میں بھی اسی طرح سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیتونگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -