ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کی بحالی سے کرکٹ کو فروغ ملیگا،عاطف رانا

  ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کی بحالی سے کرکٹ کو فروغ ملیگا،عاطف رانا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی متحرک ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کرکٹ کے فروغ کے لیے کافی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز لیگ کو ایک بار پھر کرایا جا سکتا ہے۔ادھر انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیموں نے بھی چیمپئنز لیگ کی بحالی کی حمایت کی ہے۔اسی طرح اب پاکستان سپر لیگ کی سب سے متحرک ٹیم لاہور قلندرز نے بھی اس آئیڈیا کی حمایت کر دی ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ کرکٹ کو اگر فٹبال کی طرح مشہور کھیل بنانا ہے تو فرنچائز کرکٹ کو فروغ دینا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -