بنگلا دیش بورڈ کرکٹ سرگرمیاں ستمبر میں شروع کرنے کیلئے پر امید

بنگلا دیش بورڈ کرکٹ سرگرمیاں ستمبر میں شروع کرنے کیلئے پر امید

  

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ عالمگیر وبا کورونا کے باعث معطل کرکٹ کی سرگرمیاں ستمبر میں شروع کرنے کیلئے پر امید ہے۔ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) محبوب الانعام کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ابھی جاری ہے میچز کے لیے حتمی تاریخ دینا مشکل ہے۔ڈائریکٹر بی سی بی نے کہا کہ امید ہے ستمبر میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوسکے گی، اس وقت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، بنگلا دیش کے تین سابق اور موجودہ کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -