سعودی حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردیں

  سعودی حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردیں

  

ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردیں۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے طریقہ کار کی نگرانی کیلیے کمیٹی قائم کردی ہے اسپورٹس کلب اور فیڈریشنز کو مختلف مقابلوں میں شرکت کیلیے نئی تاریخیں طے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سعودی وزارت کھیل نے اولمپک کمیٹیوں، اسپورٹس فیڈریشنز کو احتیاطی تدابیر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلیے ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی تھی۔

گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں میں لاک ڈاون کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔اعلان میں کہا گیا کہ اتوار 21 جون کی صبح 6 بجے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی گئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -