فادرز ڈے،بابر اعظم کا والد کیلئے محبت بھرا پیغام جاری

  فادرز ڈے،بابر اعظم کا والد کیلئے محبت بھرا پیغام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فادرز ڈے پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے والد کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لکھا کہ آپ مجھے میچز کیلیے لیکر جاتے اور خود کڑی دھوپ میں کھڑے رہ کر میرا حوصلہ بڑھاتے رہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آ ج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے والد کا بہت زیادہ اہم کردار ہے او ر خوشی اس بات کی ہے کہ ان کی محنت رنگ لیکر آئی اور آج میں قومی ٹیم کاکپتان ہو اس بارے میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا میں عمدہ کھیل سے ان کا مستقبل میں بھی نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں میں والد کا کردار بہت اہم ہے۔