گلوکاری کے لئے گھر سے حمایت حاصل نہیں تھی، شازیہ منظور

گلوکاری کے لئے گھر سے حمایت حاصل نہیں تھی، شازیہ منظور

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ ان کوگلوکاری کے لئے گھر سے حمایت حاصل نہیں تھی۔ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئی شازیہ منظور نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا،ساتویں کلاس میں پتا چلا کہ ان کی آواز اچھی ہے، والدہ سے بات کی تو وہ نہیں مانی اور ان کو بغیر بتائے آڈیشن دیا اور سلیکٹ ہو گئی۔

، پھرگانے کے مقابلے میں شرکت کے لئے والدہ سے اجازت لے کر کزن کے ساتھ کراچی گئی تھی،واپسی پر ٹرافی جیت کر لائی اور اسی طرح مختلف مراحل سے گزری اور بالآخر والدین نے مجھے بطور گلوکارہ قبول کر لیا۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے اس لئے ان کی گرومنگ ان کے اساتذہ نے کی جس پر ان کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دینے والے دراصل آپ کے لئے کامیابی کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔ انہوں نے محبت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی محبت سکول میں ہوئی۔

مزید :

کلچر -