انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومتی پالیسی تشکیل دی جائے، حیدر سلطان

انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومتی پالیسی تشکیل دی جائے، حیدر سلطان

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامو ر اداکار حیدر سلطان نے انڈسٹری کی بحالی کیلئے تھنک ٹینک اور حکومتی سطح پر فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ثقافت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرنے کا اعلان کرے۔ حیدر سلطان نے کہا کہ فلم انڈسٹری ایسا شعبہ ہے جہاں سے حکومت توقعات سے زیادہ آمدن حاصل کر سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے قومی پالیسی بنائی جائے اور اس کے ساتھ تھنک ٹینک قائم کیا جائے۔

حکومت صرف 2ارب روپے سے فنڈ قائم کر دے جس سے نجی سرمایہ بھی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری اس وقت مجموعی قومی آمدن میں اربوں روپے کا حصہ ڈال رہی ہے اور اگر یہا ں بھی توجہ دی جائے تو لالی وو ڈ سے بھی یہی کردار لیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -