غنا علی کے تین نئے پراجیکٹس تکمیل کے مراحل میں داخل
لاہور(فلم رپورٹر)غنا علی فلم ٹی وی اور فیشن کی دنیا میں یکساں مقبول اداکارہ ہیں جو ہر لمحہ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتی ہیں۔ غنا علی کے تین پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان میں دو فلمیں اور ایک ڈرامہ شامل ہے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی مشکور ہوں جنہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی۔
میں ہر وقت پرستاروں سے رابطے میں رہنا چاہتی ہوں۔