فیروزخان کی فادر ڈے کے حوالے سے بیٹے کیساتھ وڈیو جاری

  فیروزخان کی فادر ڈے کے حوالے سے بیٹے کیساتھ وڈیو جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)سابق اداکار فیروزخان نے فادر ڈے کے حوالے سے بیٹے کے ساتھ وڈیو جاری کردی۔وڈیو میں ان کا بیٹا ان کے بالوں کے ساتھ کھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔اداکار نے وڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے بچوں کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے بچے کامیاب ہوں انہوں نے کہا کہ والدین کی عزت سے ہی کامیابی ملتی ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اپنے بیٹے کی بہتر سے بہتر تربیت کروں تاکہ وہ ایک اچھا انسان بن سکے۔

مزید :

کلچر -