والد کی خدمت سے دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی،ثمن رائے

والد کی خدمت سے دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی،ثمن رائے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے باپ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ والد کی خدمت اور عزت و احترام سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے،اس دن کو منانے کامقصد باپ کی عظمتوں کا اعتراف کرنا ہے،بچوں کی اعلی کردار سازی، خوبصورت شخصیت بنانے میں باپ کا ہاتھ ہوتا ہے،باپ کا سایہ شجر کی مانند ہے جسکا کوئی نعم البدل نہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے مزید کہا کہ باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو زمانے کی سختی اور دھوپ سے بچا کر محبت کے سایے میں رکھتی ہے،اولاد کی تمام کامیابیاں باپ کی قربانیوں کے مرہون منت ہے، ہماری اقدار ہمیں باپ کے احترام کا درس دیتی ہیں،یہ دن باپ کے پیار اور ان تھک کاوشوں کو سراہنے کا موقع فراہم کرتاہے،اس موقع پر آج الحمرا باپ کی شفقتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔الحمرا نے باپ کے عالمی دن پر خصوصی دھن خصوصی دھن بھی جاری کی۔

مزید :

کلچر -