شوبز میں کامیابی کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری، سدرہ نور

      شوبز میں کامیابی کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری، سدرہ نور

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر سدرہ نورکا کہنا ہے کہ شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔میں ان دنوں کئی پراجیکٹس میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔یہ پراجیکٹس کرونا کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔فلموں اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اداکارہ و پرفارمر سدرہ نورنے موٹاپے سے بچنے کیلئے پرہیزی کھانوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔

مزید :

کلچر -