وائرس کی وجہ سے سید جبران کے فلمی کیرئیر کے آغاز میں تاخیر

وائرس کی وجہ سے سید جبران کے فلمی کیرئیر کے آغاز میں تاخیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)کرونا وائرس کی وجہ سے سید جبران کے فلمی کیرئیر کے آغاز میں تاخیر ہوگئی۔ٹی وی کے صف اول کے اداکار سید جبران اب فلمی میدان میں اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے، صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئر کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار سید جبران نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا اس فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیا پرڈیوس کر رہے ہیں جبکہ اس کو معروف رائٹر محسن علی نے تحریر کیا ہے۔فلم کو نامور ہدایتکار ثاقب خان ڈائریکٹ کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق فلم کی تیاریاں مکمل کی جاری ہیں پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ہدایتکار کی جانب سے فلم میں دیگر کاسٹ فائنل ہونے کا بعد فلم کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

اس فلم میں سید جبران اور صبا قمر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ ان دنوں وہ ٹی وی پرایکٹس میں حصہ لے رہے انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں ”چپ رہو،،کھوٹ،عشق پرست،خود غرض،رانجھا رانجھا کردی،سمیت دیگر شامل ہیں اداکار سید جبران اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے ٹی وی اور شوبز حلقوں میں منفرد مقام حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان کو فیشن انڈسٹری میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔

مزید :

کلچر -