اسلام آباد، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپائنمنٹ سہولت کا اجراء آج ہوگا

  اسلام آباد، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپائنمنٹ سہولت کا اجراء آج ...

  

اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپائنمنٹ سہولت کا اجراء (آج) پیر کو کرے گا۔ ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے بتایا کہ کووڈ۔19کے ایس او پیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، صارفین ہماری ویب سائٹ www.islamabadexcise.gov.pk پر جا کر آن لائن اپائنمنٹ حاصل کریں۔درخواست گزار ایک گاڑی کیلئے دن میں ایک دفعہ ٹائم لے سکتا ہے۔ صارفین کووڈ۔ 19 کے ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گاڑی کے اصل کاغذات شناختی کارڈ کی کاپی، اسلام آباد کا رہائشی ثبوت اور نادرا ای سہولت سنٹر سے بائیو میٹرک سلپ کے ساتھ تشریف لائیں۔ یہ سہولت صرف نیو رجسٹریشن کیلئے ہے۔ مزید یہ کو جو صارفین دفتر نہیں آ سکتے وہ ہماری ڈور ٹو ڈور سروس جو پہلے سے فعال ہے اس سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس سروس کیلئے 051-90395386، 051-2775386 پر کال کرکے ٹائم لے سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -