چینی80روپے سے کم ہونا خارج ازامکان ہے،دکاندار

چینی80روپے سے کم ہونا خارج ازامکان ہے،دکاندار

  

کراچی(یواین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی کی قیمت 70روپے کلو نہ کرنے کے بعد عدالت نے حکومت کو شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کی اجازت دی ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں مزید کمی ہوتی نظر نہیں آتی، یہ شوگرملزمافیا کی ہٹ دھرمی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کو موقع فراہم کیا تھا کہ اگر آئندہ سماعت تک ملک بھر میں چینی کی قیمت کم کرکے 70روپے کلو کردی جائے تو شوگرز ملز مالکان کو صفائی کا ایک اور موقع فراہم کیا جاسکتا ہے،اس وقت ملک بھرمیں چینی کی فی کلو قیمت85روپے کلو کے لگ بھگ تھی،تاہم عدالتی احکامات کے باوجود چینی کی قیمت کم کرکے 70روپے کلو نہ کی جاسکی بلکہ عدالتی احکامات کے ایک ہفتے تک چینی کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہ کی گئی۔

مزید :

کامرس -