ایل ڈی اے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص کرنے کی تجویز

ایل ڈی اے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص کرنے کی تجویز

  

لاہور(یواین پی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بجٹ تجاویز2020-21 کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ایل ڈی اے کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، شہر کی ترقی اب ایل ڈی اے بجٹ کے رحم و کرم پر ہوگی۔ ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے 5 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، جاری ترقیاتی منصوبہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے لئے 97 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، نیا مجوزہ میگا پراجیکٹ کریم بلاک انڈر پاس منصوبے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ، ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے ترقیاتی کاموں کیلئے 40 کروڑ، کیولری گرانڈ خالد مسجد چوک کی ایٹ گریڈ ری ماڈلنگ کے لئے 35 کروڑ رکھنے کی تجاویز دی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -