رستم کے شہریوں نے سورج گرہن کا نظارہ دیکھا‘ عوام میں خوف ہو راس

رستم کے شہریوں نے سورج گرہن کا نظارہ دیکھا‘ عوام میں خوف ہو راس

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں طاقتور ترین سورج گرہن، عوام بلخصوص غورتوں اور بچوں میں شدید خوف و ہراس، مساجد اور مدارس میں نماز کسوف کا اہتمام بھی کیا گیا، عوام استغفار کے ورد میں مصروف عمل رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح رستم میں بھی صبح 9 بجکر 45 پر سورج گرہن کا شروع ہوا جو 11 بجکر 25 منٹ مکمل سورج گرہن ہو گیا اور دن شام کا منظر پیش کر رہا تھا جس کی وجہ سے عوام بلخصوص خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوا تھا عوام زور زور سے استغفار کا ورد کرتے رہیں جبکہ جامعہ تعلیم القرآن نواں کلی رستم میں شیخ القرآن و الحدیث عبدالبصیر المدنی، جامع مسجد خاکسار حاجی آباد رستم میں قاری عزت سید اور جامع مسجد اہلحدیث میں مولانا گل وہاب کے سمیت دیگر نے نماز کسوف کا اہتمام بھی کیا سورج گرہن 1 بجکر 10 منٹ پر ختم ہو گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -