طلبہ واساتذہ کی کارکردگی ریسرچ سے منسلک کی جائے:وی سی عظمی ٰ قریشی
ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ہے کہ طالبات کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے ریسرچ پرمبنی ذریعے کا مقصد ان کی کاکردگی کو بہتر بنانا ہوتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دورمیں طلبہ کی کارکردگی کو بہتربنانے اور اساتذہ کی ٹیچنگ سکل کو بڑھانے کیلئے ریسرچ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لینا ہوگا۔وہ اآن لائن انٹرنیشنل (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
سیمینار سے خطاب کررہی تھیں جس کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کالج لندن کی پروفیسر ڈاکٹر انستیازیہ تھیں‘ وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ تعلیمی نظام میں طالبات کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں مگردیکھنا یہ ہے کہ یہ طریقے کس حد تک طلبا وطالبات کی سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھاو دیتے ہیں، کاکردگی جانچنے کیلئے جو ٹول بنائے جائیں وہ نصاب سے جڑے ہونے چاہئیں تاکہ طالبات کے ریسرچ کے موضوع واضح ہوں،انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 ء کے بحران کے دوران ویمن یونیورسٹی ملتان نے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا اور پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ میں 32ویں نمبر پر آئی ہے۔ڈاکٹر مریم زین نے کہا کہ طالبات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں فوری ایسے طریقے یا ٹول متعارف کروانے ہوں گے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے طابق ریسرچ کرسکیں، اس سے قبل ڈاکٹر انستازیہ نے طالبات کی کارکردگی کا بڑھانے اور ان کا جائزہ لینے کیلئے ٹول استعمال کرنے پر تفصیلی لیکچر دیا۔ پروفیسر فرزانہ اکرم نے کہا کہ ہمیں اپنی ایجوکیشن کی کوالٹی میں جدت لانی ہے۔ڈاکٹر عصمت ناز نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر تعلیمی نظام کے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈائریکٹر او آر آئی سی ملکہ رانی عاصمہ شاہد قاضی اور عفیفہ خانم بھی موجود تھیں۔ اس سیشن کا اختتام پر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ اس امید کے ساتھ کہ ہم مستقبل میں بھی بین الاقوامی تعاون کاروں کے ساتھ ایسی ورچوئل کانفرنسز کا انعقاد کرتے رہیں گے جو طالبات اور اساتذہ کے لئے مددگار ثابت ہوں گی۔اس سیمینار کی فوکل پرسن ڈاکٹر مریم زین تھیں۔
وی سی