فلائٹ آپریشنز شروع ہونے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، شیخ فضل الٰہی

  فلائٹ آپریشنز شروع ہونے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، شیخ فضل الٰہی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر شیخ فضل الہٰی نے پاکستان سے دنیا بھر کے لیے ملکی و غیرملکی ایئرلائنز کے آپریشنز کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری شعبہ اور معیشت کے لیے بہت اچھی خبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا مربوط نظام بھی جاری رکھا جائے۔ شیخ فضل الہٰی نے کہاترقی پذیر (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو برآمدات میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ فلائٹ آپریشنز شروع ہونے سے پاکستان کی بیرونی تجارت کو تقویت ملنے کے ساتھ سیاحت کی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔کاروباری برادری نے طویل عرصہ کے بعد اچھی خبر سنی کیونکہ کوروناوائرس نے تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو منجمد کرکے رکھ دیا تھا، اسی وجہ سے رواں سال مارچ میں فلائٹ آپریشنز بھی معطل کردیئے گئے تھے تاکہ کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اب برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات شروع کرنے چاہیں کیونکہ کروناوائرس سے تباہی کے بعد دنیا بھر کی معیشت معمول پر آرہی ہیں۔شیخ فضل الہٰی نے مقامی و غیرملکی ایئرلائنز پر زورد یا کہ وہ کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بنائے گئے تمام قواعد و ضوابط اور حفاظتی اقدامات پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنائیں۔

شیخ فضل الٰہی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -