ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرآپریشن، مختلف شہروں میں متعدد دکانیں سیل

  ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرآپریشن، مختلف شہروں میں متعدد دکانیں سیل

  

ڈیرہ، خانیوال، راجن پور،ہارون آباد(سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کی پابندی کی حامل اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 26 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے خیابان سرور میں اپنی نگرانی میں 16 اور شہر کی مین مارکیٹ میں دس دکانیں سربمہر کرائیں۔ حکومت (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

کے احکامات کے مطابق خانیوال میں ہفتہ وار کرونا لاک ڈاؤن کے دونوں روز شہر بھر کے تمام بڑے تجارتی مراکز بند رہے تاہم نواحی علاقوں لاہور موڑ، پرانا خانیوال، ہیبت کوٹ،سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں جہاں انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر راجن پورذوالفقارعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے انسداد کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدارآمد کے لیے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پراسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانداروں کو جرمانے اور 11 دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمدکے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر خود بھی پوری طرح عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کا کہیں بنا کسی انتہائی مجبوری کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر میونسپل کمیٹی کے افسران کے ہمراہ ناجائز تجاویزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی تجاویزات کرے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دی گئی حدود کے اندر رہیں تاکہ لوگوں کوآنے جانے میں آسانی ہو۔اس موقع پر ذوالفقار انجم و دیگر بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چودھری محمد طیّب نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ ہارون آباد شہر اور فقیروالی کے علاقے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 16دوکانوں کو سیل جبکہ 20دوکانداروں کو جرمانے کر دئیے، کاروائی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے موت باٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور تمام تاجر حضرات کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاعوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا تاجر مارکیٹوں میں ماسک، سینٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -