راجن پور:محکمہ تعلیم، اے ای او ڈیوٹی سے غائب کارروائی کافیصلہ تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

  راجن پور:محکمہ تعلیم، اے ای او ڈیوٹی سے غائب کارروائی کافیصلہ تین رکنی ...

  

جام پور (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹوافسر تعلیم راجن پور نے ڈپٹی ڈی او کی شکایت پر چار ماہ سے ڈیوٹی سے غائب رہنے اور دیگر فرائض میں عدم دلچسپی پراے ای او مرغائی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

وسیم عباس کے خلاف کاروائی کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ پرنسپل ہائر سیکنڈیری سکول راجن پور چوہدری نوراحمد کی سربراہی میں کمیٹی پندرہ دن کے اندر رپورٹ کرئے گی۔ ڈپٹی ڈی او زنانہ راجن پور نے مرغائی کے اے ای او وسیم عباس کے خلاف تحریری شکایت سی ای او تعلیم کو کی جس میں ڈیوٹی سے چار ماہ غائب رہنے اور دیگر الزامات عاہد کیے گئے جس پر سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی نے پرنسپل ہائر سیکنڈیری سکول چوہدری نوراحمد کی سربرائی میں ڈپٹی ڈی او سیکنڈیری عابد حسین شاکر۔ ایجوکیشن افسر محمد سلم پر مشتمل انکوری کمیٹی قائم کرتے ہوئے پندرہ دن کے اندر مٖفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری طرف اے ای او وسیم عباس نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مخالفت براے مخالفت قرار دیا ہے۔ دریں اثناء پنجاب ٹیچرزیونین کے عہدیداران وصدر اے ای او ز ایسویسی ایشن نے ڈپٹی ڈی او زنانہ راجن پور کی کاروائی کا انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے راجن پور پر مسلط ہے۔ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈی او سے موقف لینے کے رابطہ کیا گیا تو موصوفہ نے موبائل بند کر دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -