حنیف خان پتافی کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتارتیز

  حنیف خان پتافی کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتارتیز

  

یرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی۔ مشیر وزیر اعلی نے حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

منصوبوں کے معیار اور مدت تکمیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔مشیر وزیر اعلی کے سپیشل فنڈز سے پی پی 289 کی یونین کونسل نمبر 6 میں حاجی اللہ بخش خان کوارئی والی گلی میں ٹف ٹائلز بچھائی جارہی ہے اسی طرح یوسی نمبر 1 میں سجاد آباد حاجی مظہر حسین بھمبھانی کی تجویز پر پختہ روڈ،چوک چورہٹہ اولڈ پاسپورٹ افس والی گلی سے چونگی ڈمبرایک تک ٹف ٹائلز،حاجی مصطفی خان پتافی کی تجویز پر یوسف آباد یوسی نمبر 14 اولڈ سوئی گیس دفتر والی گلی،شہزاد اسلم اور ملک الطاف گنب کی تجویز پر یونین کونسل گدائی کی اہم بنک والی گلی میں سیورج اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کاکام شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -