بحران سے صورتحال سنگین، حکومت پرلوگوں کا اعتماد ختم، سید ذیشان اختر

    بحران سے صورتحال سنگین، حکومت پرلوگوں کا اعتماد ختم، سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ لوگ کورونا اور معاشی مسائل سے نجات چاہتے ہیں مگر حکومت قوم(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

کو نان ایشوز کی طرف دھکیل کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ آٹے کی قیمت اور پٹرول کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی کا پہیہ جام کردیا ہے۔عوام تبدیلی حکومت میں بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبے بنانے کے وعدے اور دعوے سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔مسلم لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی پی نے بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کااعلان کیا لیکن آج تک کوئی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔ حکومت اپنا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کرسکی۔اب اس حکومت پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔یہ حکومت تاریخ کی نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کمنٹیٹر نہیں وزیراعظم ہیں انہیں کمنٹری بکس میں بیٹھ کر کمنٹری کرنے کی بجائے خود میدان میں اترنا اوراپنے لوگوں کو بھی میدان میں اتارنا چاہئے۔کورونا کی ساڑھے تین ماہ کی تباہ کاریوں میں وزیر اعظم نے کسی ایک ہسپتال کا دورہ نہیں کیا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -