لوگوں کی فلاح وبہبود، خدمت اولین ترجیح، نعیم خان بھابھہ

  لوگوں کی فلاح وبہبود، خدمت اولین ترجیح، نعیم خان بھابھہ

  

کرم پور (نمائندہ پاکستان) سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے کہاکہ کسی عہدہ کے بغیر عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے اپنے ادوار (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے اور درجنوں افراد کو روزگار مہیا کیا۔ان کے ترقیاتی کاموں کو لوگ اب بھی یاد کرتے ہیں۔وہ آیئندہ الیکشن میں بھی این اے 164سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔جس کیلئے انہوں نے 2018کے الیکشن میں ناکامی کے بعد ہی اپنی انتخابی مہم عوامی خدمت کے ذریعے شروع کردی تھی۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ”ن“ کے رہنما راؤ وسیم اسلم کے دفتر میں پارٹی کارکنان سے ملاقات میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ موجود ممبران اسمبلی نے 2سال گزرنے کے باوجود ابھی تک حلقہ 164میں عوامی بھلائی کا منصوبہ شروع نہ کیا ہے۔ان کے ترقیاتی کاموں کو لوگ اب بھی یاد کرتے ہیں۔

نعیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -