وہاڑی: سمارٹ لاک ڈاؤن کا ڈراپ سین، مختلف علاقوں کی گلیاں ڈی سیل، انتظامیہ کے یوٹرن پرشہری حیران

  وہاڑی: سمارٹ لاک ڈاؤن کا ڈراپ سین، مختلف علاقوں کی گلیاں ڈی سیل، انتظامیہ ...

  

ملتان، وہاڑی (سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار)ملتان کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے۔شاہ رکن عالم کالونی‘ نیوملتان اور ایم ڈی اے چوک میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس تعینات ہے‘اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار بند رہے جبکہ مختلف دکانداروں نے چوری چھپے دکانیں کھولیں‘دریں اثنا حکومتی احکاما ت کے تحت آج سوموار سے مارکیٹیں کھل جائیں گی جو شام 7بجے بند ہوجائیں گی۔وہاڑی کے رہائشی علاقوں ڈیفنس ہاؤسنگ سکیم،شرقی کالونی اورپیپلزکالونی کی مختلف گلیوں کوانتظامیہ نے تین (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

روزقبل کوروناوائرس کے مریضوں کی موجودگی ظاہرکرکے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیاتھااورسیل کرتے وقت انتظامیہ نے مختلف ذرائع سے اس کی خوب تشہیرکی تھی لیکن گزشتہ روزاچانک سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرکے گلیوں کی سیل بھی ختم کردی گئی انتظامیہ کے اس اقدام سے شہری حیران وپریشان رہ گئے ہیں شہریوں کاکہناہے کہ گلیاں سیل کرنے سے پہلے ان علاقوں میں اتناخوف وہراس پیداکیاگیاتھاکہ جیسے سارے وہاڑی کے کوروناوائرس مریض ان ہی گلیوں میں ہیں انتظامیہ کے اس عمل کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین ایک دوسرے کومشکوک نظروں سے دیکھتے ہوئے کترانے لگے تھے لیکن دودن کے بعدہی اچانک انتظامیہ نے ان علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرکے گلیاں بھی اوپن کردی ہیں شہریوں نے سوال اٹھایاہے کہ انتظامیہ کاگلیاں سیل کرنے والاعمل درست تھایاگلیاں اوپن کرنے والاان کایہ بھی کہناہے کہ اگران گلیوں میں کوروناوائرس کے مریض تھے توان کاکیابناآیاان کوکہیں آئسولیٹ کردیاگیاہے یاان کے ٹیسٹ نیگیٹوآگئے ہیں انہوں نے وزیراعلی سردارعثمان بزداراورکمشنرملتان سے مطالبہ کیاہے کہ انتظامیہ کے اس عمل کی انکوائری کرائی جائے کہ عوام میں خوف وہراس کیوں پھیلایاگیا۔

سمارٹ لاک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -