بہاولپور: گن پوائنٹ پرخاتون اغواء، قتل کاخدشہ، کارروائی شروع

  بہاولپور: گن پوائنٹ پرخاتون اغواء، قتل کاخدشہ، کارروائی شروع

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قبضہ مافیا نے چولستان ترقیاتی ادارہ کے عملہ کی ملی بھگت سے خاتون کو مردہ اور بے اولاد ظاہر کرکے16ایکٹر اراضی اپنے نام کروالی۔ زندہ اور اولاد کا ثبوت پیش کرنے کیلئے جانیوالی خاتون کو قبضہ مافیانے اسلحہ کے زور پر راستہ سے ہی اغواء کرلیا۔چک نمبر 9ڈی آر بی چولستان کی رہائشی امینہ بی بی کا 16ایکٹر وراثتی رقبہ تھا جسے نذیر احمد،واحد بخش،(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

اللہ دتہ وغیر ہ نے چولستان ترقیاتی ادارہ کے پٹواری اور دیگر عملہ کی ملی بھگت سے امینہ بی بی فوت شدہ اور بے اولا ظاہر کرکے فراڈ اور جعلسازی کے تحت جعلی انتقال وارثت درج کروالیا۔فراڈ اور جعلسازی کا معلوم ہونے پر امینہ بی بی نے چولستان ترقیاتی ادارہ میں انتقال منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔گذشتہ روز اپنے زندہ ہونے اور اولا د کا ثبوت پیش کرنے لیے امینہ بی بی اپنی بیٹی شہناز بی بی اور داماد کے ہمراہ پیشی پر آرہی تھی کہ جج والی پلی کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار مسلح افرادمنور حسین عرف منگن رشید،نذیر احمد،فتح محمد وغیرہ نے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گرادیا اور اسلحہ کے زور پر امینہ بی بی کو اغواء کر کے لے گئے۔وقوعہ کی اطلاع پر پویس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی۔امینہ بی بی کی بیٹی شہناز بی بی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سائلہ کی مغویہ والدہ امینہ بی بی کو مردہ ظاہر کرکے ہماری وراثتی زمین اپنے نام کروالی ہے جس بابت کیس زیر سماعت ہے اور والدہ امینہ بی بی کوزندہ پیش کرنے کیلئے گذشتہ روز پیش کرنا تھاجسے ملزمان نے اغواء کر لیا۔خدشہ ہے کہ ملزمان میری والدہ کو قتل نہ کردیں۔پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -