جناب ویسٹ بینک، ریلوے لائن چوری، چھاپہ، سامان برآمد، دوافراد گرفتار

  جناب ویسٹ بینک، ریلوے لائن چوری، چھاپہ، سامان برآمد، دوافراد گرفتار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے اسٹیشن چناب ویسٹ بینک سے لاکھوں روپے مالیتی ریلوے لائن چوری ہوگئی ریلوے پولیس نے مخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارکرچوری شدہ ریلوے لائن اورلکڑی کے سلیپربرآمدکرلئے دو افراد کو گرفتار کرلیاتین موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنیکے بعدتفتیش شروع کردی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

گئی.بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روزصبح سویرے ایس ایچ اوریلوے پولیس محمدارسلان نے مخبرکی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری بمع لیڈیزپولیس کے ہمراہ چناب ویسٹ بینک اسٹیشن سے ملحقہ تلیری بندکے قریب مریدحسین کے گھرمیں چھاپہ مارارفیق احمد،مریدحسین اورمجاڈالہ والا جوکہ ریلوے لائن ہائی ایس ویگن نمبری ایم این اے4955میں لوڈکررہے تھے اورتین عددلکڑی کے سلیپرجورکشہ نمبری ایم ایچ سی4128پرلوڈتھے پولیس نے بمعہ وہیکلز اپنے قبضہ میں لے لیں جبکہ رفیق،مریداورمجاموقع سے فرارہوگئے تاہم موٹرسائیکلوں پرفرارہونیوالے ان کے ساتھی نعیم اورمظہرکوگرفتارکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیااورتفتیش شروع کردی ہے۔بتایاجاتاہے کہ ریلوے لائن اسٹیشن ماسٹرچناب ویسٹ بینک کے دفترکے سامنیپڑی تھی جبکہ اسٹیشن پرریلوے پولیس کی چوکی بھی موجودہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسٹیشن ماسٹراوردوکانٹے والے،ٹریک پٹرول بھی چوری میں ملوث ہیں۔ریلوے لائن چوری ہونے کامعاملہ ان کے علم میں تھااورانہوں نے دانستہ چوری کے معاملہ کوچھپایا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پرماننیٹ وے انسپکٹرنے اپناریکارڈکی چیکنگ شروع کردی ہے تاکہ مزید میٹریل کی بابت اندازہ ہوسکے کہیں چوری تونہیں ہوگیا۔بتایاجاتاہے کہ پی ڈبلیوآئی کے آخری دورہ چناب ویسٹ بینک کے موقع پرریلوے لائنیں موجودتھیں۔ریلوے ملازمین نے ڈی ایس ریلوے دیگراعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ کے ٹریک پٹرولرز،اسٹیشن ماسٹر،کانٹے والے اورمتعلقہ میٹ کوشامل تفتیش کاجائیتومزیدچوری کی واردتوں کے انکشافات بھی سامنے آئیں گے۔ریلوے ذرائع کے مطابق چناب ویسٹ بینک اسٹیشن کی حدودسے مٹی،لکڑی،ریلویمیٹریل کی چوری ہونامعمول بن گیاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ملازمین کی ملی بھگت کے سواچوری کی واردات کرناممکن نہیں۔ریلوے لائن کومرمت کرنے والے چابی والینے بھی روزانہ لائنوں کی مرمت کے لئے چکرلگاناہوتاہے۔اسٹیشن ماسٹرکے دفتراورپولیس چوکی کے سامنے موجودریلوے لائنوں کے چوری ہونے کے واقعہ نے ریلوے کے سکیورٹی سسٹم پرسوالیہ نشان ہیداکردئیے ہیں کہ اتنے سٹاف کی موجودگی میں لاکھوں روپے مالیتی ریلوے لائن کسطرح چوری ہوگئی۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -