مسز شاہدہ احمد کا ویگن سٹینڈز،بس اڈوں کادورہ، احتیاطی تدابیر کاجائزہ

        مسز شاہدہ احمد کا ویگن سٹینڈز،بس اڈوں کادورہ، احتیاطی تدابیر کاجائزہ

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر خانیوا ل شہر(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

ایوب چوک میں مرکزی ویگن اسٹینڈ،لاہور موڑ ڈئیو بس ٹرمینل،فیصل موورز ٹرمینل،راجپوت ٹرمینل کااچانک دورہ کیا۔مسافروں کے لیے احتیاطی تدابیر اور کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اور حکومت کی طرف سے طے کردہ ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ مسزشاہدہ احمد نے ٹرمینل انچارج اور عملہ کو ہدایات کی کہ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اور سماجی دوری ہی واحد راستہ ہے۔اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط اور احتیاط کی جائے۔انہوں نے گاڑیوں،بسوں اورویگنوں میں مسافروں کے فیس ماسک اوردیگر احتیاطی تدابیر کو بھی چیک کیا۔ ٹرمینل پر واش روم اور مسافروں کیلیے آرام گاہ میں بھی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے حنا رحمن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -