تعلیم دشمن پالیسیوں کیخلاف انجمن طلبہ اسلام کا مظاہرہ، نعرے بازی

  تعلیم دشمن پالیسیوں کیخلاف انجمن طلبہ اسلام کا مظاہرہ، نعرے بازی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام ضلع ملتان کے زیر اہتمام موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تعلیم کے بڑھتے ہوئے مسائل،تعلیمی بجٹ میں کمی،تعلیمی اداروں کی جبری (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

بندش،جامعات کی خود مختاری،طلبہ اورفیکلٹی کی عدم ٹرنینگ، ہائرایجو کیشن کمیشن کی تعلیم دشمن پالیسیوں، آن لائن کلاسزاور امتخانات کے خلاف غیر موثر پالیسی کے خلاف ملتان پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس کی قیادت جنرل سیکرٹریATI ضلع ملتان ملک مبشر کھوکھر اور ترجمان ATIملتان ملک شاہد کریم نے کی۔جنرل سیکرٹریATI ضلع ملتان ملک مبشر کھوکھر، ترجمان ATIملتان ملک شاہد کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا علی تعلیمی بجٹ میں 5.90ارب کی کٹ لگانے والے حکمران تعلیم کے دشمن ہیں۔ایچ ای سی تعلیم دشمن پالیسوں کا گامزن ہے۔ تعلیمی بجٹ میں کمی کرکے حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ تعلیم انکی ترجیحات میں سرے سے شامل ہی نہیں ہے۔ جامعات کی خود مختاری پر حملہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوان نسل کو مایوس کیا ہے۔ملک شاہد کریم ترجمانATI ضلع ملتان نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے کہا طلبہ کے کرونا وائرس سے ضائع ہونے والے سمسٹر کی فیس معاف کرکے طلبہ کا تعلیمی سال محفوظ کرتے ہوئے انہیں پروموٹ کیاجائے۔انٹرنیٹ اور سہولیات کی یکساں فراہمی تک آن لائن کلاسز کو فوری بند اور امتحانات کا فیصلہ ترک کیا جائے۔ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔آن لائن کلاسز کا ڈرامہ بند کرکے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔تعلیمی اداروں کی جبری بندش سے ملک بھر کے کروڑوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے۔حفاظتی انتظامات اور احتیاطتی تدابیرکے ساتھ دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا انتہائی اہم شعبہ بھی کھولا جائے۔مہر سکندر اقبال نوناری سابق ضلع ناظم ملتان نے کہا کہتعلیمی سلسلہ بحال نہ ہوا تو ایک پوری نسل متاثر ہوگی۔عوام دشمن استحصالی اور طبقاتی نظام کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وفاقی و صوبائی وزاء اورچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری مستعفی ہوجائے۔مظاہر ے میں مہر عابد نوناری سٹی پریس سیکریٹری، مہر جاوید اشرف سیال، عامر شہزاد جٹ،وقاص منگن، شاہد منگن،محمد عدنان (سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ)، محمد عمران، محمد یونس، قاری محمد زوار،جاوید اشرف سمیت تحصیل، سٹی و ضلع کے عہدیداران و کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -