نرسوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھائیں گے، شمیم اختر کی بات چیت

  نرسوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھائیں گے، شمیم اختر کی بات چیت

  

ملتان (وقائع نگار) چلڈرن کمپلیکس ملتان کی ینگ نرسز ایسوسی ایشن جنوبی صدر شمیم اختر کی جانب سے نرسوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔انہوں نے اپنے (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نرسوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاوں گی۔چاہے مجھے اس کے لئے جو بھی قربانی دینے پڑی۔کیونکہ نرسوں کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور موذی مرض میں مبتلا انسان کو بچانے کیلئے ہر اقدام کو کیا ہے۔پھر چاہے وہ انسان زخمی حالت میں ہو یا دیگر حادثات کی صورت ہسپتالوں میں لائے گئے ہوں۔نرسیں انکو علاج معالجہ کی بہترین سے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہوتیں ہیں۔انہوں نے اپنے جاری بیان میں سخت الفاظ میں ان لوگوں کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو نرسوں کے خلاف اخلاق کی گری ہوئیں باتیں کرتے ہیں۔شمیم اختر نے کہا ہے کہ موبائل فون ہر گھر کا فرد استعمال کرتا ہے۔پھر کیوں نرسوں کو ہی اس حوالے سے تنقید کا سامنا یے۔یہی نرسیں ہی ہیں جو کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا بارہ گھنٹے ڈیوٹی کے دوران ہسپتال کے اندر خیال رکھتیں ہیں۔حالانکہ اس موقع پر اپنے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف کی وجہ سے مریض کے پاس تک نہیں آتے۔میری سب لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نرسوں پر فضول الزام تراشی کی بجائے انکی حوصلہ افزائی کریں۔

نرنسز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -