طارق عزیز پاکستان کا فخر، مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش، مرزا ناصر بیگ

  طارق عزیز پاکستان کا فخر، مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش، مرزا ناصر بیگ

  

گوگڑاں (نمائندہ پاکستان)سابق ایم این اے و سابق وفاقی وزیر کھیل مرزا محمد ناصر بیگ نے کہا کہ کچھ لوگ دنیا سے تو چلے جاتے ہیں مگر اپنا مقام اور خوبصورت یادیں ایسی(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

چھوڑ جاتے ہیں جن کو ساری زندگی نہیں بھلایا جاسکتا ہے پاکستان کا فخر پاکستان کے بہترین. عظیم ستارے طارق عزیز بھی ان میں سے ایک تھے طارق عزیز، ایک سچا پاکستانی تھا جس نے اپنی جائداد بھی پاکستان کے نام کردی سابق ایم این اے مرزا محمد ناصر بیگ نے مزید کہا کہ مرحوم طاق عزیز جیسے ہیرو بار بار پاکستان میں پیدا نہیں ہوسکتے اس موقع پر معروف سیاستدان و سابق ایم این اے لودھراں مرزا محمد ناصر بیگ نے موجودہ حکومت پاکستان کے حوالے سے کہا کہ مجھے عمران خان سے بس اتنا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام نے آپ پر بہت زیادہ اعتماد کیا تھا اب وقت ہے اس اعتماد کو ٹھس نہ پہنچنے دیں مجھے عمران خان اچھے انسان لگتے ہیں میں کسی سے بھی سیاسی طور پر انا بازی رکھنے والا نہیں۔

طارق عزیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -