شدید گرمی میں بجلی گھنٹوں غائب، لوگوں کا احتجاج

  شدید گرمی میں بجلی گھنٹوں غائب، لوگوں کا احتجاج

  

خانیوال، کوٹ ادو(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)بجلی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کے بعد خانیوال اور گردونواح میں یو پی ایس اور بیٹری کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ دو سالوں کے دوران خانیوال اور (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر جاپہنچی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے یوپی ایس اور بیٹری وغیرہ کی خریداری چھوڑ دی جبکہ سولر انرجی پلیٹس بھی کم فروخت ہونا شروع ہوگئی ہیں جس سے یوپی ایس کی قیمتوں میں ہزارروپے تک کمی ہوگئی ہے۔ملک بھر کی طرح کوٹ ادو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیاہے‘کوٹ ادو میں اس وقت درجہ حرارت45سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا‘گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے سڑکیں ویران ہوگئیں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیاجبکہ نوجوانوں نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نہروں کا رخ کر لیا‘جہاں پر سارا دن نوجوانوں کا رش رہتا ہے،صبح 10بجے سے شام5بجے تک بچے‘نوجوان نہاتے نظر آتے ہیں‘گرمی کی وجہ سے بچے شدید متاثر ہونے لگے اور بوڑھے بھی پریشان ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت میں اضافہ سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے‘گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں مشروبات کی دوکانوں میں رش ہونے لگا‘اور شہر بھر میں برف کی ڈیمانڈ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ کوٹ ادو وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر 14سے16گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے،جبکہ گرمی میں شدت آنے پر طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال ہو گئے،صارفین وشہریوں نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -