زکریا یونیورسٹی: سلیکشن بورڈ اجلاس، بھرتی کیس ایجنڈے سے آؤٹ

    زکریا یونیورسٹی: سلیکشن بورڈ اجلاس، بھرتی کیس ایجنڈے سے آؤٹ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کے اجلاس پر غیر یقینی کے بادل چھانے لگے ہیں، ملتوی ہونے کا امکان پیداہوگیا تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس 27 جون ہو رہا ہے، جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے من پسند افراد کے بچوں کی سلیکشن کی بازگشت پر وائس چانسلر نے لیکچرارز کی بھرتی کا کیس (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ایجنڈے سے نکال دیا، ہے۔ اس کے لئے نیا لائحہ بنانے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز اورپروفیسرز کے کیس پر اے ایس اے کے صدر کے اعتراضات سامنے آئے ہیں جس پر اجلاس کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے مراسلہ جاری کیا تھا کہ کسی بھی ملازم،افسر اور ٹیچرکی سینارٹی اس کی ڈیٹ آف جوائننگ سے ہوگی جس پر اے ایس اے کے صدر عبدالستار ملک نے وائس چانسلر سے ملاقات کی اور ان کواعتماد میں لیا کہ گورنر کے یہ مراسلے واپس کرائے جائیں گے جس کیلئے وہ جلد ہی گورنر سے ملاقات بھی کریں گے اور عدالت عالیہ سے رجوع بھی کریں گے تاہم اس وقت اساتذہ کی ترقی کے کیس نہ کئے جائیں جس پر وائس چانسلر نے ان کو مثبت اشارہ دیا لیکن دوسری طرف جن اساتذہ کے کیس اس ایجنڈے میں شامل تھے وہ متحرک ہوگئے ہیں۔ انہو ں نے اس سلیکشن بورڈ میں کیس پیش کرنے پر زور دیا ہے جس کی وجہ سے سلیکشن بورڈ اجلاس پر غیر یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔ امکان ہے بورڈ اجلاس ملتوی کردیا جائے۔

آوٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -