بورے والا: ایک ڈاکٹر، دوبینک ملازمین سمیت17افراد میں کرونا کی تصدیق
بورے والا:(تحصیل رپورٹر) ٹی ایچ کیو اسپتال کے ایک ڈاکٹر، نجی بینکوں کے دو ملازمین سمیت 17 دیگر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تحصیل بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) بورے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
والا ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق بورے والا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تحصیل بھر سے 17 مزید مریضوں کورونا وائرس مثبت قرار پایا گیا ہے، ان 82 مریضوں میں سے 3 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ 79 مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ان تمام مریضوں میں سے دو مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے کچھ علاقوں میں لگایا گیا سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے جبکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس وقت اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سمیے 8 میڈیکل ڈاکٹر میڈیکل ڈیکٹر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ بزرگ مسلم لیگ کے رہنما چاچا محمد اسلم نے بھی کوونا 19 کو کورونا وائرس سے ہو گئے ہیں۔
تصدیق