پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کیلئے لابنگ شروع، احمد یار ہنجرا کادعویٰ

  پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کیلئے لابنگ شروع، احمد یار ہنجرا کادعویٰ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی حکمران اس طرح ناکام نہیں ہوئے جس طرح پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوئی، عمران خان اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے،پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لیے لابنگ شروع ہوچکی ہے،بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سب سے زیادہ دھوکہ ہوا، جنوبی پنجاب کے ساتھ کیا گیا کوئی حکومتی وعدہ پورا نہیں کیا گیا، وزیراعظم صرف تقریریں جھاڑ نے کے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

ماہرہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومتی ایحادی بی این پی رہنما اختر مینگل کی علیحدگی سے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،حکومت سے ان اپنے کے ممبران اسمبلی بھی ناراض ہیں اور پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لیے لابنگ شروع ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے، تاریخ میں کوئی حکمران اس طرح ناکام نہیں ہوئے جس طرح یہ ہوئے ہیں، کوئی بھی چیز حکومت کے کنڑول میں نہیں،مہنگائی بے روز گاری،بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ پٹرول کے بعد اب آٹا اور چینی کا بحران پیدا ہونے جا رہا ہے، آئے روز اٹھنے والے سیکنڈلز حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی اور دھوکہ کیا گیا، کوئی حکومتی وعدہ پورا نہیں ہوا، حکومت کے پاس عوام کی بھلائی کے لیے نہ تو بجٹ ہے اور نہ ہی وہ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے جبکہ وزیراعظم صرف تقریریں جھاڑ کر چلے جاتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، حکمران ابہام کا شکار ہیں انکے پاس وائرس سے بچاؤ کا کوئی پلان نہیں ہے، کرونا وائرس پر وفاق کی نااہلی چھپانے کیلئے پٹرول،آٹا چینی لوڈ شیڈنگ جیسے دوسرے بحران پیدا کئے جارہے ہیں۔

احمد یارہنجرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -