رشتہ طے، نوسرباز گروہ کادلہن دینے سے انکار، بارات خالی ہاتھ واپس

  رشتہ طے، نوسرباز گروہ کادلہن دینے سے انکار، بارات خالی ہاتھ واپس

  

جام پور( نامہ نگار) شادی کرانے کی غرض سے جہیز کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعد دلہن نہ دی۔ برات پہنچتے ہی بیٹے والوں پر ہوائی فائرنگ کردی تفصیل کے مطابق داجل کے رہاشی علی اکبر ولد محمد شفیع ارائیں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ طالب حسین لنجوانی نے میرا رشتہ کرانے کی غرض سے بلایا اور کہا کہ رشتہ مٹھن مائی اپنی بہن سے کر دیا ہے۔ شرائط طے کی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

گئی جس کے تحت ایک لاکھ نقدی۔ ڈیڑھ تولہ سونا چاندی۔ سا ت جوڑے کپڑے قیمت 35000 روپے طے ہونے کے علاوہ متعلقہ خاتون کی بیٹی سدرا بی بی کفالت کا ذمہ بھی لگا گیا۔ عدالتی رشتہ طے کرانے کی غرض سے طالب حسین لنجوانی نے 32000روپے نقد وصول کیے۔ بارات لیکر دلہن والوں کے پاس گئے جنہوں نے ہماری مشروبا ت سے خاطر تواضع کی اسی دوران وثیقہ نویس بھی آگیا۔ رخصتی اجازت طلب کرنے لگے تو دوسری طرف سے منیر احمد بمع پسٹل ودیگر آگئے جنہوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور قتل کی دھکمیاں دی گئیں۔ بارات واپس لے کرکے گھرآگئے۔ دلہن دینے سے انکاری ہو گئے ملزمان عبدالرزاق۔ منیر احمد۔ طالب حسین لنجوانی۔ وثیقہ نویس محمد سلیم کھوکھر نے فراڈ اور دھوکہ کیا ہے۔ پولیس نے زیر دفعہ 506/488/471/148/149ت ۔ پ مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -