نادرا دفتر حادثہ، زخمیوں سے رابطہ نہ امداد، انتظامیہ کی بے حسی بے نقاب

  نادرا دفتر حادثہ، زخمیوں سے رابطہ نہ امداد، انتظامیہ کی بے حسی بے نقاب

  

محسن وال (نمائندہ پاکستان) نادرا دفتر کی چھت گرنے کے واقعہ کو 10روز گزر گئے ہیں،حادثے میں چارمعصوم بچوں کی ماں نازیہ پروین جاں بحق جبکہ نادرا ملازمین سمیت 20سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے،نادرا دفتر میں جاں بحق خاتون نازیہ پروین کے ورثاء نے بتایا کہ واقعہ کو اتنے روز گزر چکے ہیں مگر کوئی بھی حکومتی نمائندہ یا نادرا افسران ہمارے گھر اظہا افسوس کیلئے نہیں آئے اورجاں بحق نازیہ کے 4معصوم بچے ہیں،دوسری طرف پرائیویٹ ہسپتا ل (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

میں زیر علاج باب بیٹی جنکی حادثہ میں ٹانگیں ٹوٹ گئیں تھی اُنہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ہماری عیادت کیلئے نہیں آیا،رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ ضلعی انتطامیہ کو بھجوادی گئی ہے،جبکہ میاں چنوں کی عوام اور متاثرین کا کہنا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوں اور قصور واروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور حادثہ میں جاں بحق خاتون کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی امداد کی جائے۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -